حیدرآباد جیالوں نے افطار سے قبل ہی کھانے پر دھاوا بول دیا

افطار کے لوازمات دیکھ کر پی پی کارکن خود پر قابونہ رکھ سکے، 20 منٹ پہلے روزہ کھول لیا

افطار کے لوازمات دیکھ کر پی پی کارکن خود پر قابونہ رکھ سکے، 20 منٹ پہلے روزہ کھول لیا

ISLAMABAD:
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے نومنتخب نائب صدور عبدالجبار خان اور جام خان شوروکے استقبال کے موقع پر جامشورو روڈ پر واقع مقامی ہال میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد بھرگڑی، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، امداد، ضلعی عہدیدار سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔


افطارکے لیے فروٹ، سموسے، پکوڑے، قورمہ ، چاول سمیت دیگر لوازمات رکھے گئے تھے جنہیں دیکھ کر جیالے خود پر قابونہ رکھ سکے اورافطار سے20 منٹ پہلے ہی کھانے پر ہلہ بول کر روزہ کھول دیا۔ اس دوران جو چیز جس کے حصے میں آئی اس نے مال غنیمت کی طرح اسے لوٹا جب کہ روزہ دار منہ دیکھتے رہ گئے۔
Load Next Story