مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فوج کی جانب سے علاقے میں محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا
بارہمولہ میں بھارتی فوج کی بربریت اوراشتعال انگیزفائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بارہمولہ کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کر کے آپریشن کیا گیا اور اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تاہم نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔