چوہدری برادران کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

نیب کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیشی کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے

نیب کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کو پیشی کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو نیب نے سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری برادران 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیے

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story