حکومتی اعلان کے برعکس سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ جاری

فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھنا معمول بن گیا، طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھنا معمول بن گیا، طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے اعلان کے بر عکس سحر و افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فالٹکے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ اس علانیہ و غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں ضلع بھر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور روزہ دار مشکلات کا شکار ہیں وہیں بدین شہر میں 1200 سے زائد درزیوں کی دکانوں پرکام کرنے والے کاریگر سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔


بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں اور درزیوں نے کھوسکی روڈ اور قاضیہ واہ روڈ پر احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنے دے کر ٹریفک معطل کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو عید پر بدین کے ہزاروں افراد اور بچے نئے کپڑے نہیں پہن سکیں گے اور وہ عید پر نئے کپڑے نہیں پہن سکیں گے۔
Load Next Story