کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کے رکن ملک سلطان ترین کو اغوا کرلیا گیا
سلطان ترین گزشتہ روز کوئٹہ سے ہرنائی جارہے تھے کہ کچلاک سے گزرتے ہوئے ان کا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
KARACHI:
بلوچستان اسمبلی کے رکن ملک سلطان ترین کو اغوا کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک سلطان ترین گزشتہ روز کوئٹہ سے ہرنائی جارہے تھےکہ کچلاک سے گزرتے ہوئے ان کا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد سے ایم پی اے سلطان ترین کے موبائل فون بھی بند ہیں، اہل خانہ نے سلطان ترین کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مغوی ایم پی اے کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہےاور وہ 2008 کے انتخابات میں ضلع ہرنائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔