گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیوایم کے وزرا کے استعفے منظور کرلیے

ایم کیوایم کے تین مشروں کے استعفے بھی وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے آج ہی منظورکیے جانے کا امکان ہے۔

ایم کیوایم کے تین مشروں کے استعفے بھی وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے آج ہی منظورکیے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیوایم کے وزرا کے استعفے تین ہفتے بعد منظور کرلیے۔


ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیوایم کے 11 وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں جن میں سید سردار احمد، فیصل سبز واری، ڈاکٹر صغیر احمد، خواجہ اظہار الحسن، خالد بن ولایت، عادل صدیقی، عبدالحسیب، شعیب بخاری، زبیر احمد ،شیخ افضل اور نثار پنہور شامل ہیں تاہم ایم کیوایم کے تین مشروں کے استعفے بھی وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے آج ہی منظورکیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے وزرا نے تین ہفتے قبل اس وقت استعفے گورنر کو بھجوائے تھے جب ایم کیوایم نے سندھ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story