فلم ’’چشم بدور‘‘ میں رشی کپوراورعلی ظفرایک ساتھ ’’ٹیپ‘‘ ڈانس کرتے نظرآئیں گے

رشی کپور اور پاکستانی نوجوان اداکار علی ظفر مشہور ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کی فلم "چشم بددور" میں کام کررہے ہیں

فلم "چشم بددور" کی خاص بات اس کا گانا "ارلی مارننگ " ہے ، جس میں رشی کپور رقص گے ، فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رشی کپور 36 سال بعد ایک بار پھر "ٹیپ" ڈانس کرتے نظرآئیں گے ، اس خاص ڈانس میں علی ظفر نے ان کا ساتھ دیا ہے۔


ماضی کے مقبول ہیرو رشی کپور اور پاکستانی نوجوان اداکار علی ظفر مشہور ڈایئریکٹر ڈیوڈ دھون کی فلم "چشم بددور" میں کام کررہےہیں، فلم میں رشی کپور بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے جبکہ اس فلم میں اداکار سدھارتھ اور دیویندوشرما بھی ان کے ساتھ کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم "چشم بددور" کی خاص بات اس کا گانا "ارلی مارننگ " ہے ، جس میں رشی کپور اور علی ظفر قدم سے قدم ملا کر رقص کررہےہیں، یہ گانا تفریحی سے بھرپور ہے جسے دیکھ کر شائقین خوش اورحیران ہونگے۔
Load Next Story