ایک ماہ میں 27 لاپتہ افراد بازیاب كمیشن رپورٹ جاری
كمیشن كے پاس لاپتہ افراد كی مجموعی تعداد1440ہو گئی ہے
وفاقی حكومت كی طرف سے لاپتہ افراد كی بازیابی كے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال كی سربراہی میں قائم انكوائری كمیشن نے اكتوبر 2017 كی رپورٹ جاری كردی ہے۔
وفاقی حكومت كی طرف سے لاپتہ افراد كی بازیابی كے لئے قائم كمیشن كے سیكریٹری فرید احمد خان كی طرف سے جاری رپورٹ كے مطابق اكتوبر2017 كے دوران جسٹس (ر)جاوید اقبال، جسٹس (ر) ڈاكٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل كمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے افراد كے 334 كیسوں كی اسلام آباد اور كراچی میں سماعت كی،جس میں كمیشن كے سامنے پولیس اور انٹیلیجنس اداروں كے نمائندے پیش ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اكتوبر میں 334كیسوں كی تفصیلی سماعت كے دوران27لاپتہ افراد كا سراغ لگایا گیا جب كہ 2 افراد كے كیس نامكمل كوائف پر بند كردیئے گئے۔ اكتوبر میں كمیشن كے پاس لاپتہ افراد كے83نئے كیس درج كرائے گئے اس طرح اب كمیشن كے پاس لاپتہ افراد كی مجموعی تعداد1440ہو گئی ہے۔