پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر لشکری رئیسانی ساتھیوں سمیتن لیگ میں شامل

لشکری رئیسانی بلوچستان سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پرعدم اعتماد کرتے ہوئے سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفی دے چکے ہیں

لشکری رئیسانی بلوچستان سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پرعدم اعتماد کرتے ہوئے سینیٹ کی رکنیت سے بھی استعفی دے چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی لشکری رئیسانی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ہیں جن میں ایک رکن قومی اور 4 صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔


رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے حاجی لشکری رئیسانی نے 22 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ہمایو عزیز کرد، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی اسماعیل کرد، طارق محمد، راحیلہ درانی، رکن سندھ سمبلی رمیش لعل اور معروف اداکار ایوب کھوسو بھی شامل تھے،حاجی لشکری رئیسانی نے نواز شریف سے ان کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری آپریشن اور پیپلز پارٹی کے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حاجی لشکری رئیسانی پیپلز پارٹی اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story