بجلی گیس مہنگی کرکے عوام سے اضافی 90 ارب لینے کا فیصلہ
سمری کابینہ کو ارسال، لائن لاسز مد میں 10، مستقل ڈیفالٹرز کے14 ارب صارفین سے لیے جائینگے
وفاقی حکومت نے عوام پربجلی اورایل پی جی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر90 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا گیا، حکومت نے ایل پی جی پربھی پٹرولیم لیوی عائدکردی ہے۔
دستیاب دستاویزکے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کیجانب سے ملک کے اندرپیداہونیوالی ایل پی جی گیس پربھی4669 روپے فی میٹرک ٹن کی شرح سے پٹرولیم لیوی عائدکردی گئی ہے جس سے آنے والے موسم سرمامیں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کاخدشہ ہے، ایل پی جی پر عائد لیوی کابوجھ بھی عوام پرمنتقل کیاجائیگا۔
ادھر توانائی ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلیے سمری وفاقی کابینہ کوارسال کردی ہے۔ بجلی کی تقسیم وترسیل کے نقصانات کی مدمیں10 ارب روپے اور مستقل ڈیفالٹرز کے 14 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سمری کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ خیبرپختونخوا حکومت کے خالص پن بجلی منافع کے بقایاجات کی مدمیںرقم بھی صارفین سے وصول کرنیکامنصوبہ تیار کیا ہے اورضمن میںبجلی صارفین سے65 ارب روپے کی وصولی کی منظوری بھی دیے جانیکاامکان ہے۔