سانحہ عباس ٹاؤن ایس بی سی اے کی اقرا سٹی اوررابعہ فلاور کے 86 فلیٹس گرانے کی سفارش
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سفارش کے بعد متاثرہ فلیٹوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ISLAMABAD:
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین نےعباس ٹاؤن بم دھماکوں سے متاثرہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے 86 فلیٹس گرانے کی سفارش کی ہے۔
بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین نےمعائنے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ اقرا سٹی اور رابعہ فلاورز کے 86 فلیٹس دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جنہیں گراکردوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سفارش کے بعد متاثرہ فلیٹوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ اب ان میں رہنا خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
زندگی بھر کی کمائی لٹ جانے جانے والے اقراسٹی اور رابعہ فلاورز کے مکین پریشان ہیں کہ ان کے سر چھپانے کا آسرا ختم ہوگیا۔ فلیٹ گرانے کی سفارش کے بعد متاثرین کی ٹوٹے پھوٹےآشیانوں سے بے دخلی کا امکان متاثرین کے سروں پر تلوار بن کر لٹک رہا ہے۔