آبپاشی نظام سے سیاسی مداخلت ختم کی جائے آبادگار بورڈ

پانی فراہم نہ کرنے اور ملکی معیشت کی تباہی پر اظہار تشویش، نظامانی کی زیر صدارت اجلاس

پانی فراہم نہ کرنے اور ملکی معیشت کی تباہی پر اظہار تشویش، نظامانی کی زیر صدارت اجلاس

AHMEDABAD:
سندھ آبادگار بورڈ نے پانی فراہم نہ کرنے اور ملکی معیشت کی تباہی پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے آبپاشی نظام کو برباد کرنے کی ذمے داری نا اہل حکومت، محکمہ میں رشوت کے عوض ترقیاں، تبادلے، ساٹھ فیصد سے زائد ایڈوانس، کمیشن پسند ٹھیکیدار اور برائے نام چیکنگ ہے۔


ان خیالات کا اظہار سندھ آبادگار بورڈ کے عہدیداروں نے ماہانہ اجلاس کے موقع پر کیا، جس کی صدارت صدر عبد المجید نظامانی نے کی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آبپاشی نظام سے سیاسی مداخلت ختم کراکر گزشتہ برسوں سیلاب اور برساتوں سے سیم نالوں کوپہنچنے والے نقصان، کوٹری سرفیس ڈرینیج سسٹم، پانی کی نکاسی کے راستوں کی بحالی پر خرچ کیے گئے کروڑوں روپے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور حاضر سروس یا ریٹائرڈ انجینئرز اور آبادگاروں پر مشتمل ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کرائی جائے جبکہ بقیہ مرمتی کام 10 اگست سے پہلے مکمل کرایا جائے۔ اجلاس میں کوٹری بیراج کو آفت زدہ قرار دے کر یہاں پانی کی وافر مقدار میں فراہمی اور ایریگیشن ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
Load Next Story