وینزویلا کے صدر ہوگو شاویزکی طبیعت مزید خراب عوام سے دعا کی اپیل

حکومت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرعوام سے اپیل کی کہ وہ اسپتال کے سامنے اکٹھے ہو کر صدر کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

حزب اختلاف کے ارکان نے اس ہفتے کے اختتام پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ صدر شاویز کی صحت کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کی جائیں۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی طبیعت سانس کی تکلیف کے باعث مزید بگڑ گئی جس کے بعد حکومت نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔


حکومت کی جانب سے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتال کے سامنے اکٹھے ہو کر صدر کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

چند دن پہلے ملک کے نائب صدر نکولس مدورو نے کہا تھا کہ صدر ہوگو شاویز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں حزب اختلاف کے ارکان نے اس ہفتے کے اختتام پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ صدر شاویز کی صحت کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ وہ اس قابل ہیں کہ عہدہ صدارت کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں یا نہیں۔ حزب اختلاف کے مطابق اگر صدر شاویز حکومت کے فرائض سرانجام دینے کے قابل نہیں تو انتخابات فوری کروائے جائیں۔
Load Next Story