ٹی 10لیگ ریٹائرڈ کرکٹرز کیساتھ اسٹار قومی پلیئرز بھی کھیلیں گے

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے والے محمد عرفان بھی لیگ میں موجود ہیں

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے والے محمد عرفان بھی لیگ میں موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

ٹی 10لیگ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ پاکستان نے اسٹار پلیئرز بھی کھیلیں گے۔ قومی ٹیموں میں شامل اور سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ایکشن میں نظر آئے گی۔

مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا اولین ایڈیشن 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں ہو گا، ایونٹ میں 5 فرنچائز شریک ہوں گی، لیگ میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کمار سنگا کارا اور وریندر سہواگ سمیت بیشتر ریٹائرڈ کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ اسکواڈز میں کئی غیرمعروف کھلاڑی بھی شامل ہیں لیکن پی سی بی کی اجازت سے قومی ٹیموں میں شامل اور سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : 90 کی دہائی کے بڑے نام ٹی 10 لیگ سے جڑ گئے

شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم، احمد شہزاد، محمد عامر، حسن علی، جنید خان، رومان رئیس، وہاب ریاض، سہیل خان، اسامہ میر، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز اور عمر اکمل شامل ہیں۔ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے والے محمد عرفان بھی موجود ہیں۔
Load Next Story