فواد عالم کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا
فوری واپسی کاامکان نہیں،میڈیا میں تنقید پر دباؤ کم کرنے کیلیے اکیڈمی بلایا گیا
فواد عالم کو مزید انتظار کی سولی پر لٹکنا ہوگا، ان کی قومی کرکٹ ٹیم میں فوری طور پر شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے،میڈیا میں مسلسل تنقید کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انھیں دباؤ کم کرنے کیلیے اکیڈمی بلوایا، چیف سلیکٹر انضمام الحق اس فیصلے سے خوش نہیں، دوسری جانب فواد کی گذشتہ روز کوچ مکی آرتھر سے ملاقات ہوئی ، جس میں ان پر واضح کر دیا گیا کہ وہ صرف ٹیسٹ کیلیے زیرغور آ سکتے ہیں، پاکستان کا اگلا ٹیسٹ 6 ماہ بعد ہونا ہے، قائد اعظم ٹرافی کے تمام ساتوں میچز کھیلنے والے فواد کا منگل کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
فواد عالم کی لاہور طلبی پر ان کے مداح مسرور اور اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ جلد ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا، البتہ اس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے، ذرائع نے بتایا کہ میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فواد عالم کو اکیڈمی بلانے کا فیصلہ کیا، چیف سلیکٹر انضمام الحق اس فیصلے سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں، فواد عالم نے گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مکی آرتھر سے ملاقات کی، اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ نے انھیں یقین دلایا کہ جب کبھی ضرورت ہوئی ملک کی نمائندگی کے لیے طلب کیا جائے گا، البتہ فی الحال ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں کوئی جگہ نہیں، ٹیسٹ میں گنجائش موجود ہے اگر وہ فارم اور فٹنس ثابت کر دیں تو غور کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :''کیوں نکالا مجھے'' فواد عالم کی سلیکٹرز سے دہائی
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز فواد عالم کا کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا گیا، البتہ منگل کو ٹرینر گرانٹ لیوڈن ان کی فٹنس جانچیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ستمبر سے قائد اعظم ٹرافی میں شریک اور تمام ساتوں میچز میں اپنے ڈپارٹمنٹ سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کی ہے، اس کے باوجود ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا، ماضی میں مکی آرتھر کے ساتھ فواد پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز میں بھی شامل رہ چکے البتہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا، گزشتہ ایونٹ سے قبل انھیں ٹیم سے ریلیز بھی کر دیا گیا، قومی ٹیم کا اگلا ٹیسٹ 5 ماہ بعد 11 مئی سے آئرلینڈ کیخلاف ہے، اس سے قبل فوادکو پھر انتظار ہی کرنا پڑے گا، اس میں بھی کوئی ضمانت نہیں کہ انھیں کھلایا جائے۔ یاد رہے کہ فواد عالم طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز انھیں لفٹ نہیں کرا رہے، میڈیا پر مسلسل تنقید کے بعد انھیں اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔