پیپلز پارٹی کے مخالفین اکٹھے
’عوامی اتحاد‘ کا توڑ کرنے کے لیے مخدوم رفیق الزماں متحرک
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی ہالا آمد کے بعد مٹیاری ضلع میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔
پیپلز پارٹی کے راہ نماؤں اور مخدوم خاندان کے خلاف فنکشنل لیگ، جے یو آئی سمیت قوم پرست پارٹیاں عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم پر یک جا ہو چکی ہیں۔ گذشتہ دنوں مٹیاری میں سابق ضلعی ناظم سید محمد علی شاہ جاموٹ اور میمن اتحاد کے راہ نما غفور میمن نے پی پی پی کے خلاف ریلی نکالی اور عوام سے کہا کہ وہ سندھ کے غداروں کو ہرگز ووٹ نہ دیں۔
ان کے بعد حال ہی میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سید جلال شاہ جاموٹ نے جوابی ریلی نکالی، جس کا پی پی پی کی مخالفت پر اثر پڑا اور درجنوں لوگ دوبارہ پی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ پچھلے دنوں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وائس چیئرمین سید شاہ محمد شاہ نے ہالا میں مخدوم ہاؤس اور مخدوم امین فہیم، جمیل الزماں اور رفیق الزماں کے خلاف ریلی نکالی، جسے پہلے تو مخدوم مخالف ریلی کہا گیا، لیکن پھر اسے دہشت گردی کے خلاف احتجاج بتایا گیا۔ اسی ریلی میں مخدوموں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس پر سب نے افسوس کا اظہار کیا اور بعض شرکاء ریلی سے الگ بھی ہو گئے۔ اُس وقت صورت حال مزید خراب ہو گئی، جب ریلی میں مخدوم امین فہیم کو سندھ کا غدار کہا گیا۔
دوسری جانب فنکشنل لیگ نے اپنے تمام اتحادیوںسے مل کر سعید آباد، ہالا، مٹیاری میں پی پی کے خلاف کیمپ قائم کر دیے ہیں۔ اس اتحاد میں شامل سیاسی طاقتوں کا خیال ہے کہ وہ مخدوم خاندان اور مخدوم امین فہیم کو بھرپور شکست دے سکتے ہیں، کیوں کہ ان کے پاس مسلم لیگ ن، فنکشنل، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، جے یو آئی اور عوامی اتحاد جیسی پارٹیوں کے سینیئر اور تجربہ کار سیاست داں، سید شہاب الدین شاہ، شاہ محمد شاہ، رئیس علی احمد نظامانی، عبدالغفور میمن اور دیگر موجود ہیں۔ دوسری جانب ہالا ہاؤس کے مخدوم فضل حسین بھی اس بار مخدوم ہاؤس کے سامنے الیکشن لڑنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔
پی پی پی کے خلاف سیاسی اتحاد کا توڑ کرنے کی غرض سے مخدوم امین فہیم نے اپنے چھوٹے بھائی مخدوم رفیق الزماں کو ٹاسک دے دیا ہے اور وہ مٹیاری ضلع میں سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ ان کی طرف سے علاقے کے بااثر لوگوں سے ملاقاتوں میں تیزی آرہی ہے۔
مٹیاری تحصیل میں اس بار پی پی کے جلال شاہ جاموٹ، سید امیر علی شاہ ہاشمی اور مخدوم رفیق الزماں سے فنکشنل اور عوامی اتحاد کے تیمور جاموٹ، غفور میمن اور محمد علی شاہ جاموٹ کا مقابلہ متوقع ہے، جب کہ قومی اسمبلی مٹیاری کی نشست پر پی پی کے مخدوم امین فہیم کے سامنے مخدوم فضل حسین، شاہ محمد شاہ، محمد علی شاہ جاموٹ متوقع امیدوار ہیں۔ ہالا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی پی کے مخدوم جمیل الزماں، مخدوم حبیب اللہ، رئیس نذیر راہو کے سامنے فنکشنل اور عوامی اتحاد کے مخدوم شہزاد، شاہ محمد شاہ، رئیس علی احمد ، عامر بہزاد متوقع امیدوار ہیں۔