کامیڈین ببو رانا نے پہلے البم کا گانا ’’آؤنی سیو‘‘ ریکارڈ کرلیا
گانے کے علاوہ کمپوزیشن اور شاعری بھی انھیں کی اپنی ہے۔
معروف کامیڈین ببو رانا نے پہلے آڈیو وڈیو البم کے ٹریک تیار کرلیے۔
ببو رانا نے بتایا کہ اس گانے کا وڈیو پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی فلمایا جائیگا جس کے بعد باقی گانوں کی ریکارڈنگ اور وڈیو بھی شوٹ کیے جائیں گے جب کہ البم سے اس گانے ''آؤ نی سیو'' کو مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرلیا ہے جس کو گانے کے علاوہ کمپوزیشن اور شاعری بھی انھیں کی اپنی ہے۔
ببو رانا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بطور گلوکار ہی کیرئیر بنانے آیا مگر کامیڈین بن گیا۔ مگراس کے باوجود گلوکاری کو نہیں چھوڑا بلکہ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے آڈیو البم تیار کر رہا ہوں۔