اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کا کوٹا ختم
وزیر ریلویز کی ہدایت پر کوٹا سسٹم ختم کیا گیا، کرایوں میں بڑی بچت ہو گی
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین میں کوٹا سسٹم ختم کر دیا گیا تاہم اب مسافروں کوصرف مطلوبہ شہر کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔
گرین لائن کے نان اسٹاپ ٹرین ہونے کی وجہ سے مسافروں سے کسی بھی شہر کا ریزرو کوٹا ختم ہونے پرمکمل روٹ کا کرایہ چارج کیا جاتا تھا، ٹرین روانگی سے 24 گھنٹے پہلے کوٹہ ریلیکس ہونے سے مسافروں کو کرایوں میں بڑی بچت ہو گی، انھیں مکمل روٹ کا کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی کے مطابق کوٹا ریلیکس کرتے ہوئے مکمل کرایہ ادا نہ کرنے کی سہولت کراچی سے اسلام آباد کے درمیان10 نومبر سے دستیاب ہو گی۔ کوٹا سسٹم کیوجہ سے روہڑی اور حیدر آبادکے مسافروں کوبھی کراچی کا کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا۔