غذرپی ڈبلیوڈی جی بی کے ٹھیکیداروں کو جاری کیے گئے چیک بائو نس ہوگئے

پی ڈبلیوڈی گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں کو جاری کیے گئے کروڑوںروپے...

تعمیر ہونے والے درجنوں میگا پراجیکٹ کی تعمیر کاکام بھی بند کردیا گیاہے, فوٹو شبیر میر

KARACHI:
پی ڈبلیوڈی گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں کو جاری کیے گئے کروڑوںروپے کے چیک بائو نس ہونے سے علاقے میں کاروبار ختم کررہ گیاجبکہ تعمیراتی کام روکنے کی وجہ سے ہزاروں مزدوربے روزگار ہوگئے، مختلف کاروباری حضرات سے ٹھیکیداروںنے سیمنٹ اور سریے سمیت دیگرمیٹریل ادھارلیا تھا،ان کو بھی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے کاروبار سے وابستہ افرادکوبھی شدید مشکلات کاسامناہے۔


جون میں گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں کو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے چیک ملنے کے بعد بعض ٹھیکیداروں نے مختلف کاروباری حضرات کو اپنے اکائونٹ کے چیک دیے تھے مگر چیک بائونس ہونے کے بعد ایک طرف کارباری حضرات پریشان ہیں تو دوسری طرف ٹھیکیدارادائیگیاںنہ ہونے سے نہ تو مزدوروں کو پے منٹ کر سکے اور نہ ہی کاروباری افراد کو ادائیگی ہوسکی جس سے گلگت بلتستان کے ہزاروں مزدور اس وقت بے روزگار ہوگئے ہیں۔

جبکہ تعمیر ہونے والے درجنوں میگا پراجیکٹ کی تعمیر کاکام بھی بند کردیا گیاہے،گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرابائونس شدہ چیکوں کی عید سے قبل ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں جبکہ تاحال یہ چیکس جو کہ بائونس ہوچکے ہیں مختلف نجی بینکوں میں جمع ہیں۔
Load Next Story