حکومت نے 9 نومبر کی چھٹی بحال کرنے کی تجویز مسترد کردی

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 9 نومبر پر وفاقی چھٹی نہیں ہوگی

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 9نومبر پر وفاقی چھٹی نہیں ہوگی،فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم ِ اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفکرِ پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی یومِ پیدائش کے سلسلے میں اس سال بھی وفاقی سطح پر چھٹی نہیں ہوگی۔حکومت نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم ِ اقبال پر 9 نومبر کو چھٹی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے 9 نومبر کو یومِ اقبال پر ملک گیر وفاقی چھٹی بحال کرنے کی تجویز مسترد کردی جب کہ چھٹی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے انہوں نے یہ شعر بھی پڑھا کہ


میسر آتی ہے فُرصت فقط غلاموں کو

نہیں ہے بندہ حُر کے لئے جہاں میں فراغ

یہ خبر بھی پڑھیں: یوم اقبال کی تعطیل بحال کرنے کی درخواست دائر

قبل ازیں یومِ اقبال پر چھٹی بحال کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں 2 متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی کہ علامہ اقبال شاعر مشرق اور قومی ہیرو ہیں، قائد اعظم سمیت دیگر قومی ہیروز کے دنوں پر تعطیل کی جاتی ہے جب کہ ماضی میں یوم اقبال پر سرکاری تعطیل ہوتی تھی۔
Load Next Story