فواد عالم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا
فواد عالم کو قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے اگلے سال مئی تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے
ممتاز آل راؤنڈ فواد عالم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
طویل عرصے تک قومی ٹیم سے نظر انداز رہنے والے بیٹسمین فواد عالم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔ قومی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کی فٹنس جانچی، البتہ انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے اگلے سال مئی تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کی ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود نظر انداز ہونے والے فواد عالم کو میڈیا کی تنقید کے بعد اکیڈمی بلایا گیا تھا۔