یوسف پٹھان رواں ماہ سرپر سہرا سجائیں گے
بارات ممبئی جائے گی، 26 مارچ کو فزیو تھراپسٹ آفرین سے بیاہ ہوگا۔
AUCKLAND:
بھارتی آل رائونڈر یوسف پٹھان رواں ماہ سرپر سہرا سجائیں گے، ممبئی کی فزیو تھراپسٹ آفرین دلہن بنیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آل رائونڈر یوسف پٹھان کی رواں ماہ شادی متوقع ہے، انھوں نے ایک برس قبل 24 مارچ کو ایک سادہ تقریب میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی فزیو تھراپسٹ آفرین سے منگنی کی تھی اب وہ اسی تاریخ سے شادی کی تقریبات کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یوسف پٹھان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ 24 مارچ کی شام کو یوسف کی رہائش گاہ پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ان کے اہل خانہ اور چند انتہائی قریبی دوست شریک ہوں گے۔
اس موقع پر مہمانوں کی بریانی سے تواضع کی جائے گی، 26 مارچ کو بارات ممبئی روانہ ہوگی، جہاں پر اگلے روز شادی کی تقریب سجے گی۔ محمد یوسف گذشتہ کچھ عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں تاہم ڈومیسٹک سرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں، انھوں نے فراغت کے دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا ہے، ان کے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی بڑے بھائی کے بعد خود بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔