فٹبال ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں روسی فٹبال ٹیم میں جڑواں بھائی شامل
دونوں کونیشنل سائیڈ میں شمولیت کا یہ موقع رشین لیگ میں ٹاپ کلب لوکوموٹیو ماسکو کیلیے عمدہ پرفارمنس پر ملا
روسی فٹبال ٹیم میں آنے والے دنوں میں 2 جڑواں بھائی انٹون اور الیکسی میرینچک بیک وقت ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
22 سالہ انٹون نے گذشتہ ماہ جنوبی کوریا کیخلاف روس کی 4-2 سے فتح میں حصہ لیا تھا، جس میں ان کے بڑے بھائی الیکسی بھی شامل رہے، انھوں نے 2015 میںڈیبیو کیا اور اب تک 12 میچز میں روس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ ان دونوں کونیشنل سائیڈ میں شمولیت کا یہ موقع رشین لیگ میں ٹاپ کلب لوکوموٹیو ماسکو کیلیے عمدہ پرفارمنس پر ملا، روس بطور میزبان آئندہ برس ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بناچکا ہے،۔
منیجر اسٹینسلو نے کہاکہ ہم میگا ایونٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو آزمانا چاہتے ہیں تاکہ کھلاڑیوںکا بڑا پول موجود رہے۔