چین کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
مقامی ٹیموں کیخلاف میچز سے ایشین گیمز کی تیاری کی جائے گی، راشد خان
چین کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔
اگست میں متوقع اس دورے کا مقصد آئندہ برس کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری ہے، چین کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر راشد خان کے مطابق اس دورے کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ اس ضمن میں پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل اور سابق عظیم کرکٹر جاوید میاں داد نے اہم کردار ادا کیا۔
کرکٹ امبیسیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد ہمسایہ دوست ملک چین کے مشیر برائے کرکٹ بھی ہیں، راشد خان کے مطابق چینی خواتین کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں کوچنگ حاصل کرنے کے علاوہ مقامی ویمنز اور بوائز ٹیموں کے خلاف میچوں میں شرکت کرے گی، انھوں نے کہا کہ 4 برس قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ ختم ہوچکی، غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے گریزاں ہیں توچین نے بہترین دوست ہونے کے ناطے اس دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں راشد خان کا کہنا تھا کہ چین کرکٹ کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،شاچی یان انگلینڈ میں لیگ کھیلنے والے پہلے چینی کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ چین کی ویمنز ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم بد قسمتی سے وہ ورلڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 میں شرکت کے حق سے محروم ہوگئی، بنکاک میں ہونے والے کوالیفائنگ رائونڈ کے فائنل میں اسے میزبان تھائی لینڈ کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی۔