حکومت کا عمرہ زائرین کو ای ویزا جاری کرنے پر غور

سعودی قونصلیٹ آفس کیلیے رش کے مہینوں میں لاکھوں کی تعداد میں ویزوں کا اجرا مشکل ہو جاتا ہے

سعودی قونصلیٹ آفس کیلیے رش کے مہینوں میں لاکھوں کی تعداد میں ویزوں کا اجرا مشکل ہو جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

SAN DIEGO:
حکومت کا عمرہ زائرین کو ای ویزا (الیکٹرونک ویزا) جاری کرنے پر غور و خوص، عمرہ زائرین کا وقت بچے گا اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔


حکومت نے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر عمرہ زائرین کو ای ویزا (الیکٹرونک ویزا) جاری کرنے پر غور وخوص شروع کردیا ہے ای ویزا کے اجراکی صورت میں عمرہ زائرین کا وقت بھی بچے گا اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی، زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سعودی قونصلیٹ آفس کیلیے رش کے مہینوں میں لاکھوں کی تعداد میں ویزوں کا اجرا مشکل ہوجاتا ہے جب کہ ربیع الاول، رمضان، شعبان اور رجب کے مہینوں میں دس لاکھ کے لگ بھگ زائرین عمرے کی سعادت کیلیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے عمرہ زائرین کیلیے ای ویز کے اجرا پرسجنیدگی سے غور و خوص شروع کردیا ہے۔
Load Next Story