’’پدماوتی‘‘ کی راہ میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
فلم میں شامل تاریخی حقائق کی تصدیق نہ ہوئی تو اسے ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا، راجپوت راجکماری کی دھمکی
بھارتی ریاست راجستھان کی سابق راج کماری''دیا کماری'' نے دپیکا پڈوکون کی ''پدماوتی''کی مخالفت کرتے ہوئے فلم کو ریاست میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے۔
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون، اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم ''پدماوتی''ابتدا ہی سے مسائل کا شکار رہی ہے، فلم کے مسائل ہیں کہ ختم ہونے کانام نہیں لے رہے۔ کبھی بھارتی ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے سیٹ کو جلائے جانے والے واقعات سامنے آئے، کبھی فلم کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی پر حملے کی خبریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں اورکبھی دپیکا پڈوکون کی شکل والی رنگولی کوخراب کیا گیا۔
ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں رانی پدماوتی کے کردارمیں تبدیلیاں کرکے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے لہٰذا فلم کو نمائش کی اجازت نہ دی جائے۔ ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کئی بار وضاحت کرچکے ہیں کہ انہوں نے تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کیا، تاہم انتہا پسندوں نے ان کے بیان پر کان نہ دھرے اور فلم کی مخالفت جاری رکھی۔ جب کہ راجپوتوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ ریلیز سے قبل فلم کو دیکھیں گے اگر فلم ان کے معیار پر پوری اتری تو وہ لوگ نمائش کی اجازت دیں گے ورنہ نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم 'پدماوتی' ایک بار پھرمشکلات کا شکار
مسلسل تنازعات کا شکار''پدماوتی''ایک بار پھر مشکل کا شکار ہوگئی۔ راجستھان کی ریاست جے پور کے سابق شاہی خاندان نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بارپھر وہی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیاہے''۔
ریاست جے پور کی سابق راجکماری اور بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کی رکن دیا کماری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کسی کے بھی جذبات کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ سنجے لیلیٰ بھنسالی کو چتوڑ کی راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط اندازمیں نہیں دکھانا چاہئے۔ انہیں فلم کی ریلیزسے قبل مورخوں سے فلم کی کہانی اور حقائق کی تصدیق کروانی چاہئے۔
دیا کماری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ راجپوت اس بات کی کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمنوں سے لڑنے اورراجستھان کے لئے قربانیاں دینے والے لوگوں کی تاریخ کو مسخ کیا جائے۔ اگر فلم میں شامل تاریخی حقائق اور کہانی کی تصدیق نہیں کی گئی تو اسے ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ شوٹنگ کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار فلم ''پدماوتی''اگلے ماہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں شامل گیت''گھومر''پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکاہے۔ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=3&v=6cKErCWrb44