بھارت میں مذہبی آزادی کے فروغ کیلیے امریکی امداد کا اعلان
این جی اوکو مذہبی انتہا پسندی کو کم کرنے اور پرمذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے کا ٹاسک دیا جائے گا
RIYADH:
امریکا نے بھارت میں مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے لاکھوں ڈالرخرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان امریکی وزارت خارجہ کے جمہوری بیورو برائے انسانی حقوق کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت میں مذہبی آزادی کو پروان چڑھانے کے لیے ایسی سماجی تنظیم یا این جی او کو امداد فراہم کرے گا جو کسی سیاسی تنظیم کا حصہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر
ایسی این جی او کو مذہبی انتہا پسندی کو کم کرنے اور پرمذہبی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے کا ٹاسک دیا جائے گا اوراس مقصد کے لیے این جی او کو امریکا تقریباً 5لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ امریکا نےاس مشن کے لیے امیدوار این جی اوز سے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے سدباب کے لیے منصوبے،مثبت سرگرمیوں اور عوامی آگاہی کے اقدامات طلب کیے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے اسی قسم کا منصوبہ سری لنکا کے لیے بھی اعلان کیا ہے اور تقریبا اتنی ہی رقم وہ کولمبو کی کسی سماجی تنظیم کو دے گا۔