ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
یہ وہ جماعت نہیں جس کے لئے میں کھڑا ہو اتھا،علی رضا عابدی
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ یہ وہ جماعت نہیں جس کے لئے میں کھڑا ہوا تھا، میں ایم کیو ایم پاکستان اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کی نشست سے استعفی دیتا ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں سیاسی اتحاد
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات میں ایک سیاسی جماعت ، ایک منشور اور ایک انتخابی نشان کے ساتھ لڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما ناراض ہیں۔