حکومت ناکام ہوچکی دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنالیا قومی اسمبلی میں سانحہ کراچی پر بحث
عوام اپنی حفاظت خودکرینگے، وسیم اختر، پنجاب دہشتگردوں کی پناہ گاہیںختم کرے ،سرداربہادر، نور عالم
قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سانحہ عباس ٹائون کراچی کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
حکومت سیکیورٹی ایجنسیوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے مگر وہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوتی ہیں،ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ عباس ٹائون سے متعلق ایم کیو ایم کی تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتخابات میں ہمارا احتساب عوام کریں گے۔
ایم کیوایم کے وسیم اختر نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چارسال پہلے الطاف حسین نے کراچی میں طالبائزیشن کی نشاندہی کی تھی مگراس پرکوئی توجہ نہیں دی گئی،دہشت گردتنظیمیں کالعدم نہیں رہی،حکومت دہشت گردوں کوپکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی میںایسے علاقے بھی ہیں جہاں سیکیورٹی فورسز نہیں جاسکتیں کراچی میںشیعہ،سنی کا جھگڑا نہیں ہے یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہورہا ہے اس میں حکومت کی مرضی شامل ہے ۔ وسیم اخترنے کہاکہ کالعدم تنظیموںپرہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ بارودکی نقل وحمل کوکیوںنہیں روکا جارہا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی میں جنازوں پرفائرنگ افسوسناک ہے حکمرانوں کا ضمیر مردہ ہوچکاہے، وزیرمملکت امتیازصفدر کے اس بیان کہ پنجاب میںکارروائیوں پروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ دہشت گردوں اورہماراایجنڈا ایک ہے ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے پشت پناہی کی گئی جس پرہنگامہ آرائی ہوگئی ۔ اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، سیاسی یااسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کوئی بھی دہشت گرد ایسی کارروائی نہیں کر سکتا، انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو مورد الزام اس لیے نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ امن و امان کا قیام صوبوں کی ذمے داری ہے۔
جبکہ وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ پنجاب کے وزراء دہشت گردوں کو ساتھ لیکر گھومتے ہیں۔اجلاس میں حاجن شاہ اور رفیق انجینئر کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایوان میں پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے عوام کو ایک پیغام دیا جائے جس کاکچھ فائدہ ہو۔ اے این پی کے رکن قومی اسمبلی حمایت اللہ یار نے کہا کہ مریدکے بہاولپور اور جھنگ میںدہشت گرد تنظیموں کے مراکز ہیں۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں منگل کونجی کارروائی کے روز وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پالیسی پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تین رپورٹیں پیش کردی گئیں۔