نائیجیریا کی اسلامی تنظیم نے اوباما کودہشتگرد قرار دیدیا
تم نے مجھے عالمی دہشت گرد قراردیا،تم اگلی دنیا کے دہشت گرد ہو،ابوبکر شیکو
نائیجیریاکے بوکوحرم تنظیم نے امریکی صدراوباماکو دہشت گرد قراردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے نائیجیریا کی اسلامی انتہا پسند تنظیم بوکوحرم کے ابوبکرشیکو سمیت دوسرکردہ رہنمائوں ابوبکر آدم قمبر اور خالد البرناوی کو دہشت گرد قرار دینے اور ان کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں بوکرحرم نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی صدر اوباما کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔
یوٹیوب پر ہابوسہ زبان میں جاری ویڈیو پیغام میں بوکوحرم کے رہنما ابوبکر شیکو نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ امریکا کا وجود ہے مگر یہ دنیا کے کس خطے میں ہے میں یہ نہیں جانتا،ویڈیو میں امریکی صدر اوباماکو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تم نے مجھے عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے اس لیے کہ تم اگلی دنیا کے دہشت گرد ہو۔