سندھ اسمبلی کااجلاس 4 روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا

اسپیکر نثاراحمد کھوڑو نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے تمام وزیٹرز پاس منسوخ کردیے ہیں.

اسپیکر نثاراحمد کھوڑو نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے تمام وزیٹرز پاس منسوخ کردیے ہیں.فوٹو فائل

سندھ اسمبلی کا اجلاس 4روز کے وقفے کے بعد آج (بدھ) کو صبح 10بجے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں منعقد ہوگا۔


اسپیکر نثاراحمد کھوڑو نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے تمام وزیٹرز پاس منسوخ کردیے ہیں اور اس اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی، میڈیا اور اسمبلی کے اسٹاف کے علاوہ کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان اپوزیشن نسشتوں پر بیٹھیں گے۔ سندھ اسمبلی ذرائع کے مطابق آج ہونے والا اجلاس تلاوت، نعت خوانی کے بعد صوبائی وزیررفیق انجینئر کی وفات کے باعث فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کردیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی دوپہر 12بجے میڈیا کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیں گے اور 5سال تک مسلسل کوریج کرنے والے صحافیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story