انوشکا شرما کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں

اپنے ذاتی معاملات دوسروں کے ساتھ شیئرکرنا پسند نہیں ہے،انوشکا

انوشکا شرما نے تسلیم کیا ہے کہ ان کو اپنے ذاتی معاملات دوسروں کے ساتھ شیئرکرنا پسند نہیں ہے:فوٹو:فائل

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں اور نہ انہیں بالی ووڈ کی تقریبات میں جانا پسند ہے۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کا شماران کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہےجو اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی خوب نام کمارہی ہیں۔ بے تحاشہ کامیابی اور ایک کے بعد ایک پروجیکٹ کے باعث انوشکا کے چاہنے والے سوچتے ہوں گے کہ بالی ووڈ میں ان کے بے شمار دوست ہوں گےاور انہیں پارٹی اور مختلف تقریبات میں جانا بے حد پسند ہوگا لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ انوشکا کے مداحوں کے لئے یہ بات بالکل انہونی ہوگی کہ انوشکا شرما کونہ ہی تقریبات میں شرکت کرناپسند ہے اور نہ ہی دوست بنانا بلکہ پارٹی میں جاکر وقت ضائع کرنے کے بجائے انوشکا گھر میں آرام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شرما کی نیویارک میں تفریح


بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں انوشکا شرما نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہے اور انہیں کسی بھی اداکار کے ساتھ پارٹی میں جانا اور ٹائم گزارنا پسند نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈکی اکثر پارٹیز میں بہت تیز آوازمیں میوزک بجتا ہے جو ان کی سماعتوں کو ناگوار گزرتا ہےاور اتنے تیز میوزک میں کسی کےساتھ گفتگو بھی نہیں کی جاسکتی اور اگر گفتگو کی بھی جائے تو بہت مختصر ہوتی ہے اور میرے نزیک مختصر گفتگوکا کوئی بھی مطلب نہیں ہوتا لہٰذا مجھے بالی ووڈکی پارٹیز پسند نہیں ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شرما کو گھر کی تزئین و آرائش بھاری پڑ گئی

انوشکا کا مزیدکہنا ہے کہ ان کے بالی ووڈ میں بہت زیادہ دوست نہیں ہیں اور نہ زیادہ دوستی انہیں پسند ہے لیکن جتنے بھی ہیں میں ان کا احترام کرتی ہوں، بنیادی طورپر میں جذباتی آزادی کو پسند کرتی ہوں اور اپنے جذبات کو ہر کسی کے ساتھ شیئرکرنا مجھے پسند نہیں ہے۔
Load Next Story