خیبرایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے حملے اہلکار شہید

دہشت گردوں نے راجگال وادی میں کئی مقامات پر نئی چوکیوں کونشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

حملے میں پاکستانی فوجی اہلکار محمد الیاس شہید ہوئے،فوٹو:ایکسپریس نیوز

GENEVA:
خیبرایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے، جن میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار سپاہی محمد الیاس شہید ہوگئے ہیں جب کہ پاک فوج کی مؤثر اور بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحدی علاقوں میں حکومتی کنٹرول نہ ہونے کا فائدہ اٹھائے ہوئے راجگال وادی میں کئی مقامات پر نئی قائم چوکیوں کونشانہ بنایا۔
Load Next Story