متحدہ کے وفد کا دورہ عباس ٹائونمتاثرین سے اظہار یکجہتی

قانون نافذکرنیوالے ادارے دہشتگردوں کامقابلہ نہیں کرسکتے توبتادیں ہم خودان سے نمٹ لیں گے

متحدہ کے رہنما فاروق ستار وفد کے ہمراہ عباس ٹائون کے دورے پر متاثرین سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI:
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے سانحہ عباس ٹائون میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے حکومت کودیے گئے الٹی میٹم کی مدت ختم ہوگئی۔

سانحہ عباس ٹائون کے متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ایم کیوایم تمام متاثرین کے ساتھ ہے اب بات ہماری بقااورسلامتی کی ہے ،سانحہ عباس ٹائون دورحاضرکی بدترین یزیدیت اوردہشت گردی ہے۔ یہ بات انھوںنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،وسیم آفتاب، ڈاکٹرصغیراحمد، واسع جلیل،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و ارکان اوردیگرذمے داران کے ہمراہ عباس ٹائون میںبم دھماکے سے متاثرہ فلیٹوں کے تفصیلی دورے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوںسے گفتگوکے دوران کہی۔




قبل ازیں انھوںنے فلیٹوںکا تفصیلی دورہ کیااورمتاثرین سے ملاقات کرکے ملاقات کرکے انہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے اداروںکواب میدان عمل میںآناہوگا، اگروہ دہشت گردوںسے مقابلہ نہیںکرسکتے تویہ بھی واضح کردیں پھرعوام خودان مٹھی بھردہشت گردوںکامقابلہ کرلیںگے،ہم دہشت گردوںکویہ پیغام دیناچاہتے ہیںکہ ہم میںاتنی صلاحیت ہے کہ ان کی کمین گاہوں تک پہنچ کران کا مقابلہ کریں۔
Load Next Story