ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی رابطہ کمیٹی

پی ایس پی کے ساتھ سیاسی اتحاد ہوا ہے جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

پی ایس پی کے ساتھ سیاسی اتحاد ہوا ہے جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے، رہنما ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی جب کہ کل جو ہوا وہ ایک سیاسی اتحاد تھا جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کل کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ کل کی پریس کانفرنس سے کچھ ابہام پیدا ہوگئے جس کی وضاحت ضروری تھی، ایم کیو ایم اپنے انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ قائم ودائم رہے گی جب کہ کل جو ہوا وہ ایک سیاسی اتحاد تھا جو تمام جماعتوں میں ہوتا رہتا ہے، ایم کیو ایم جیسے کل تھی ویسے آج بھی ہے اور رہے گی۔


کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کے فیصلوں سے متفق ہیں اور ان کی سربراہی میں پوری طرح سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جیتی ہوئی نشستوں پر کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار 9 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پی ایس پی سے اتحاد کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گے۔
Load Next Story