چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جاپان نے قومی ٹیم کو 1-3 سے شکست دی۔
چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جاپان نے قومی ٹیم کو 1-3 کی ہزیمت سے دوچار کیا۔
میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی جانب سے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں تناکا کینٹا نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، 46 ویں منٹ میں تناکا نے دوسرا گول کرتے ہوئے اسکور 0-2 کر دیا، 4 منٹ بعد میٹانی گینکی نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے برتری میں اضافہ کر دیا جب کہ میچ کے آخری منٹ میں عتیق احمد نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چارملکی ہاکی؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو1-9 سے ہرا دیا
ٹورنامنٹ کے 2 میچز میں پاکستان ٹیم کے خلاف 12 گول ہوئے ہیں جب کہ گرین شرٹس صرف 2 گول کرنے میں ہی کامیاب ہوئی ہے۔