وزیراعظم الیکشن روڈمیپ کااعلان 14اگست کوکرینگےبسرا

پارلیمنٹ اور آئین سپریم ہے جس میں تمام اداروں کا کردار واضح کیا گیا ہے، پریس کانفرنس

پارلیمنٹ اور آئین سپریم ہے جس میں تمام اداروں کا کردار واضح کیا گیا ہے، پریس کانفرنس

پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر چوہدری شوکت محمود بسرا نے ہارون آباد کلب میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ سپریم ہے جس میں تمام اداروں کا کردار واضح کیا گیا ہے، اس سے انحراف کی قوم اجازت نہیں دے گی۔


شوکت بسرا نے کہا کہ توہین عدالت قانون کو کالعدم قراردینے کی بجائے اسے نظرثانی کیلیے دوبارہ پارلیمنٹ کوواپس بھیجنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بارے میں وزیراعظم 14اگست کو روڈ میپ کا اعلان کرینگے جو سال2013میں ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ صدارتی ریفرنس کی روشنی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ سے متعلق چھ ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیشن جلد قائم ہوگا ۔ انہوں نے سابق وزیر اور ایم این اے محمد افضل سندھو کے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی شدید مذمت کی اور احمقانہ فیصلہ قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کا مستقبل بھی جتوئی ،کھر اور ممتاز بھٹو جیسا ہوگا۔ انہوں نے رمضان میں لوڈشیڈنگ پر معذرت کی اور یقین دلایا کہ آنے والے دنوںمیں بہتری آئے گی۔
Load Next Story