ایساف کنٹینرز کیس عدالت کا ملزمان سے 2 ہفتے میں رقوم برآمد کرنے کا حکم

ایف بی آر کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف چند لاکھ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں، سپریم کورٹ

ایف بی آر کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف چند لاکھ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں، عدالت۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نےایساف کنٹینرکیس کا عبوری حکم سنا تے ہوئے چیئرمین ایف بی آرکو ملزمان سے 2 ہفتے میں تمام رقوم برآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایساف کنٹینرز میں کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعدالت عظمیٰ نےاپنےعبوری حکم میں ایف بی آرکو ملزمان سے 2 ہفتے میں تمام رقم وصول کرنے کی ڈیڈلائن دے دی، دوران سماعت ایف بی آرنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ایساف کنٹینرز کیس میں 54 ارب روپے سےزائد کی خوردبرد ہوئی جس پرعدالت نےآبزرویشن دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ اب تک صرف چند لاکھ روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

عدالت نے چیئرمین ایف بی آرکو آئندہ سماعت میں ذاتی طور پر طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیس پرعملدرآمد کے بارے میں تفصیلات بتائیں، کیس کی سماعت دو ہفتے کےلئے ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story