الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد
پٹیشن براہ راست سپریم کورٹ میں دائرنہیں کی جاسکتی اور درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے، رجسٹرار آفس
PARIS, FRANCE:
سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے حال ہی میں منظور کردہ الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائرنہیں کی جا سکتی اور درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات قانون کو چیلنج کردیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا۔ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور نوازشریف کو (ن) لیگ میں عہدہ دلوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں۔