ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفر حجازی کی بریت کی درخواست خارج

ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت

ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت۔ فوٹو : فائل

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں عدالت نے بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ٹیمپرنگ کیس کی سماعت کی، سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ریکارڈ ٹمپرنگ کیس؛ ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

استغاثہ کے گواہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے 29 نومبر تک ایف آئی اے سے ظفر حجازی کے خلاف شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story