مصطفی کمال کے پاس ایم کیوایم میں شمولیت کے سوا کوئی راستہ نہیں شرجیل میمن

ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے اور فاروق ستار نے اپنے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، رہنما پیپلز پارٹی

ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے اور فاروق ستار نے اپنے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

TEHRAN:
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس کے بعد پی ایس پی کے چیرمین مصطفی کمال کی پوزیشن کمزور نظر آرہی ہے اور ان کے پاس ایم کیو ایم جوائن کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کنفیوژن کا شکار ہے، کل فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے قائد کی یادیں تازہ کیں، پارٹی چھوڑنا اور دوبارہ جوائن کرنا یہ ان کی روایت تھی، اللہ ایم کیو ایم کی مدد کرے اور ان کی پریشانی دور کرے جب کہ ایم کیو ایم جو اپنے لیے بہتر سمجھے وہ ان کا حق ہے۔


شرجیل میمن نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس ایم کیو ایم جوائن کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کل کی پریس کانفرنس کے بعد مصطفی کمال کی پوزیشن کمزور نظر آرہی ہے جب کہ اگر ایم کیوایم پاکستان اپنے موقف پرڈی رہی تو مصطفیٰ کمال کے پاس آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائزدے گی جب کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کراچی میں پی پی نے جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ عوام کی نظروں میں ہیں۔

رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے جیل اصلاحات ضروری ہیں، جیلوں میں قیدیوں کے مسائل حل کروانے کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے جب کہ جیل قید خانہ ہوتا ہے اور وہاں مسائل ہوتے ہیں۔

Load Next Story