عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے چیف الیکشن کمشنر

اب ووٹرکی مرضی کے مطابق اس کا ووٹ درج کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

عوام سے اپیل ہے کہ وہ شناختی کارڈ بناتے وقت نادرا عملے سے تعاون کریں، چیف الیکشن کمشنر: فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کا کہنا ہے کہ ووٹروں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔


اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سافٹ ویئر تیارکرنے پرنادرا کے شکرگزار ہیں، ووٹروں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے میں معاونت ملے گی، اب رائے دہندہ کی مرضی کے مطابق اس کا ووٹ درج کیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ہی کوئی بھی شخص مستقل یا عارضی پتہ پرووٹ درج کراسکے گا، جبکہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورنادرا کا ایک دوسرے پرانحصار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ شناختی کارڈ بناتے وقت نادرا عملے سے تعاون کریں، ایسی انتخابی فہرست بنائی جائے کہ کوئی سیاسی جماعت شفافیت پرانگلی نہ اٹھا سکے۔ چیف الیکشن کمشنرنے انتخابات میں چیلنجز کا جواب دینے سے گریزکیا۔
Load Next Story