متحدہ عرب امارات کی بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اماراتی شہری لبنان کا سفر نہ کریں،ہدایت نامہ

غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اماراتی شہری لبنان کا سفر نہ کریں،ہدایت نامہ،فوٹو:انٹرنیٹ

سعودی عرب، بحرین اورکویت کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر سے روک دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق امارات کے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ کسی اور ملک سے بھی اماراتی شہریوں کو بیروت جانے سے روک دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اماراتی شہری حددرجہ لبنان جانے سے گریز کریں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کی اپنے شہریوں کوفوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب اور کویت نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایات دی تھیں جب کہ بحرین 5نومبر کو ہی اپنے شہریوں کو بیروت سے نکل جانے کے احکامات جاری کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کا مستعفی ہونے کا اعلان

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کے بعد سیاسی عدم استحکام کی صورتحال ہے۔
Load Next Story