لوڈشیڈنگ کیخلاف خیبرپختونخوامیں جماعت اسلامی کے مظاہرے
پشاور میں مظاہرین کااحتجاجی مارچ،اے این پی کی اے پی سی کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیدیاگیا
بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی خیبر پختونخواکے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کی اپیل پر پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میںاحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی پشاور کے دفتر واقع نشتر آباد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکال کرجی ٹی روڈپر ہشت نگری چوک پہنچنے پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیارکرلی۔
مظاہرین نے ناکام حکومت مردہ باد، لوڈشیڈنگ بندکرویاحکومت چھوڑدو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسراراللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں بدترین ناکامی کے بعد اے این پی نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پراے پی سی کاڈھونگ رچایا ہے۔دریں اثناء شیرگڑھ اور تیمرگرہ میں بھی مظاہرے کیے گئے،جماعت اسلامی کے رہنما ولی خان مہمند اور شیرگڑھ کے امیر فضل اللہ نے بے تحاشہ'ظالمانہ اور افطاری اور سحری میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیا'لوئردیرمیں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کئی گھنٹے سڑکیں بلاک رہیں سراج الحق نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عیدالفطر تک بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر دھرنا دیں گے، سراج الحق نے 22گھنٹے لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی اور اسے حکومت کی ناکامی اور نااہلی قرار دیا ۔