کنگ خان نے دلیپ کمار کیساتھ فلم کا موقع کیوں گنوایا
شاہ رخ خان فلم میں سنگل ہیرو کے طور پر نظر آنا چاہتے تھے، سبھاش گائی
LONDON:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنے فلمی کریئر میں 2 لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا موقع ملا تھا جو انہوں نے گنوادیا۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم کرنے کا موقع بہت کم اداکاروں کو ملا ہے، بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ تو دونوں لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرچکے ہیں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ فلم کی خواہش توادھوری رہی البتہ امیتابھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع انہیں اپنی نئی فلم 'ٹھک آف ہندوستان'' میں مل ہی گیا۔
دلیپ کمار اور امیتابھ بچن 1982 میں فلم 'شکتی' میں اکھٹے جلوہ گر ہوئے تھے جب کہ دونوں لیجنڈری اداکاروں کو دوبارہ 2003 میں اکھٹے ہونے کا موقع ملا اور دلچسپ بات یہ کہ ان کے ساتھ شاہ رخ خان کو بھی لیڈ رول میں شامل کیا گیا مگر بالی ووڈ کنگ نے یہ موقع خود ہی گنوادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار سبھاش گائی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ وہ 2003 میں 'مدر لینڈ' کے نام سے ایسی فلم بنا رہے تھے جس کا اسکرپٹ بھی تیار تھا اور فلم میں دلیپ کمار،امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا، یہاں تک کہ فلم کے 3 گانیں بھی ریکارڈ کروالیے گئے تھے تاہم آخری وقت میں شاہ رخ خان نے فلم میں کام کرنےسے انکار کردیا۔
ہدایت کار کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان فلم 'مدر لینڈ 'میں اکیلے بطور ہیرو آنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے مدمقابل آنے سے انکار کیا جب کہ شاہ رخ خان کا خیال تھا 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم 'تری مورتی' بھی جیکی شروف اور انیل کپور کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے فلم فلاپ ہوئی۔