آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کو کراچی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کیا

کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی شہر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج کور ہیڈ کوارٹر پہنچے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اعجاز چوہدری نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا استقبال کیا اور کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں آرمی چیف کو شہر کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ شہر کے موجودہ حالات کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورہ کراچی کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story