سیف علی خان نے اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو سائن کرلیا

کرینہ سیف علی خان کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اورسیف کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا

کرینہ سیف علی خان کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اوران کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے،بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے بالی ووڈ ہاٹ کیک کترینہ کیف کو اپنی نئی فلم کے لئے سائن کرلیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے سیف کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور سیف کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کترینہ اس فلم میں میرے مقابل مرکزی کردارادا کریں گی اوروہ فلم سائن کرنے پر بہت خوش بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا اور جیسے ہی نام فائنل ہوا اس کا اعلان کردیا جائے گا۔
Load Next Story