کراچی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا نجی اسکولزغیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان

اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی کا فیصلہ شہر کے حالات دیکھ کر کیا جائے گا،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

نجی اسکولز کی بندش کا فیصلہ ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے شہر کی صورتحال کے باعث نجی اسکولز غیر معینہ مدت کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی اسکولوں کی تنظیم پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر کے موجودہ حالات کی وجہ سے نجی اسکول غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی کا فیصلہ شہر کے حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک پر امن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہر میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story