ارجنٹائن میں شائقین فٹبال کی ہنگامہ آرائی سے اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

صورتحال قابو میں باہرہونے پر انتظامیہ کو پولیس کو طلب کرنا پڑا جس نے آکر تمام ترصورتحال کو کنٹرول کیا

صورتحال قابو میں باہر ہونے پرانتظامیہ کو پولیس کو طلب کرنا پڑا تاہم اس دوران مشتعل شائقین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوچکا تھا، فوٹو:فائل

فٹ بال میچ کے دوران شائقین کی ہنگامہ آرائی سے اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا اور صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بلانا پڑی۔


ارجنٹائن کے مارسیلو بیلسا اسٹیڈیم میں دو مقامی ٹیموں کے فٹ بال میچ کے دوران ایک ٹیم کے حامی اپنی ٹیم کی ممکنہ ہار پر طیش میں آگئے اور مخالف ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران انتظامیہ نے طیش میں آئے شائقین کو پرامن رکھنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مشتعل شائقین نے انتظامیہ کی اپیل پر کان نہ دھرا اورہنگامہ آرائی جاری رکھی جس کے دوران میچ کو روکنا پڑا۔

صورتحال قابو میں باہرہونے پر انتظامیہ کو پولیس کو طلب کرنا پڑا جس نے آکر تمام ترصورتحال کو کنٹرول کیا تاہم اس دوران مشتعل شائقین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوچکا تھا۔ صورتحال قابومیں آنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔
Load Next Story