سوئیڈن میں انتہاپسند تنظیموں کی یورپی مسلمانوں کیخلاف ریلی
حکومت کواپنی پالیسیاں بدلناہوں گی،مظاہرین،مسلمانوں کا شدید تحفظات کااظہار
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہاپسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یورپ میں آباد مسلمانوں کے خلاف ریلی نکالی جس میں اشتعال انگیزنعرے لگائے گئے۔ ڈیفنس لیگ کے بینر تلے یورپ بھرکی انتہاپسند تنظیموں کے افراد نے مسلمانوں کے خلاف اسٹاک ہوم میں مظاہرہ کیا۔
اِن افراد کادعویٰ تھاکہ یورپ کوانتہاپسند اسلام سے خطرہ ہے اور حکومت کواپنی پالیسیاں بدلناہوں گی،مسلمانوں کے خلاف ایسے مظاہرے برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی کیے جاچکے ہیں اورامریکا سے لاکھوں میل دور یہاں جمع افراد نے نیویارک میں بنائی جانے والی ایک مسجدکی بھی مخالفت میں نعرے لگائے، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی تاہم طاقت کااستعمال نہیں کیا،پولیس پرہاتھ اٹھانے والے کچھ مظاہرین کو گرفتاربھی کیا گیاہے،سوئیڈن میں مسلمانوں کی تعداد1950کے بعدبڑھناشروع ہوئی مسلمانوں کی یہاں آبادی محض5 لاکھ ہے اوران میں سے زیادہ تر کا تعلق، ترکی ،افریقا اورمشرق وسطی سے ہے،مظاہرے پر مسلم کمیونٹی نے شدیدتحفظات کااظہارکیاہے۔